ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے224حلقوں میں بھی جے ڈی ایس امیدوارانتخاب لڑیں گے:دیوے گوڈا

ریاست کے224حلقوں میں بھی جے ڈی ایس امیدوارانتخاب لڑیں گے:دیوے گوڈا

Sun, 17 Dec 2017 11:39:52    S.O. News Service

ننجنگڈھ،16/دسمبر(ایس او  نیوز) آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے224حلقوں میں بھی جے ڈی ایس امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔یہ بات سابق وزیراعظم وجنتادل(ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہی۔ انہوں نے یہاں ننجنگڈھ میں کمارا پروا پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی تقسیم چاہنے والے سماج میں نفرت کا بیج بونے والے فرقہ پرست اور سکیولرزم پر بھروسہ نہ کرنے والے بی جے پی لیڈروں کو اقتدار پرہرگز نہیں لایاجاناچاہئے۔ دیوے گوڈا نے کہا کہ جے ڈی ایس کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی ملی اور آزادانہ طورپر حکومت قائم کرنے کا موقع ملا تو70سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو5000ہزار روپئے ماہانہ پنشن اورحاملہ خواتین کو6000روپئے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں اور اس مرتبہ جے ڈی ایس کو اقتدار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ دیوے گوڈا نے کہا کہ شری کھنٹیشورا پرانہیں بے حد اعتماد ہے کیونکہ پچپن میں جب ان کی طبیعت خراب ہوچکی تھی تو والدین کے ساتھ یہاں آئے ہوئے تھے اور پرارتھناکرکے صحت مند ہوئے تھے ،اس دوران ریاستی کمبار سنگھا کے صدر شیوکمار اور مہادیونائک نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ضلع پنچایت صدر نعیمہ سلطانہ، جے ڈی ایس ضلعی صدر شیوکمار سوامی، میسور سٹی کارپوریشن اسٹانڈنگ کمیٹی کے سابق چیرمین سوم سندر اور دیگر موجود تھے۔


Share: